درپیش الجھنوں سے بھری کائنات ہے
درپیش الجھنوں سے بھری کائنات ہے
ماؤں کے بعد ایک نئی کائنات ہے
چھوٹی سی اس زمین پہ چھوٹا سا ایک گھر
وہ تھی تو لگ رہا تھا یہی کائنات ہے
تارے دکھائی دیتے ہیں پتھر جڑے ہوئے
وہ قبر اک سمیٹی ہوئی کائنات ہے
میں کم نصیب مٹی کے اس پار رہ گیا
دو گز کے فاصلے پہ مری کائنات ہے
ہر اک لحد پہ روک رہا ہے کوئی مجھے
حارثؔ قدم قدم پہ کوئی کائنات ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.