عرش سے ٹوٹ کے گرتا ہوا تارا دیکھوں
عرش سے ٹوٹ کے گرتا ہوا تارا دیکھوں
تیری آنکھوں میں رہوں اور نظارہ دیکھوں
دل کی بس آخری خواہش تھی تمہیں پانے کی
بجھتی آنکھوں سے تمہیں آؤ دوبارہ دیکھوں
زندگی روز گزاری ہے تڑپ کر میں نے
کیسے بدلا مری قسمت کا ستارہ دیکھوں
مجھ پہ اس درجہ محبت کا جنوں طاری ہے
موند کر آنکھ فقط خواب تمہارا دیکھوں
موت کے منہ سے پلٹ آؤں گا میں بھی ظاہرؔ
اس کی جانب سے اگر کوئی اشارہ دیکھوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.