جب میرے لیے کوئی بھی سازش نہ رہے گی
جب میرے لیے کوئی بھی سازش نہ رہے گی
ایسے میں تو جینے کی بھی خواہش نہ رہے گی
میں کاغذی کپڑوں میں نکل آؤں گا لیکن
مجھ پہ کسی موسم کی نوازش نہ رہے گی
وہ چاہے تو بنجر کو بھی پھولوں سے نوازے
وہ روٹھا تو ساون میں بھی بارش نہ رہے گی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.