نیند اس کی سہانی بناتے ہوئے
نیند اس کی سہانی بناتے ہوئے
تھک گیا خواب میں آتے جاتے ہوئے
آج پھر چاند پکڑا گیا رنگے ہاتھ
روشنی جگنوؤں سے چراتے ہوئے
اپنے ہی گھر میں رہنے کو مانگی جگہ
ماں نے اولاد سے گڑگڑاتے ہوئے
بات کرتا ہوں بھائی سے بٹوارے کی
روز اک تھالی میں کھانا کھاتے ہوئے
اور پھر داد بھی وہ لگا مانگنے
شعر میرا مجھی کو سناتے ہوئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.