میں نے ڈھونڈھا تو بہت مجھ کو ملا کچھ بھی نہیں
میں نے ڈھونڈھا تو بہت مجھ کو ملا کچھ بھی نہیں
اس کی آنکھوں میں اداسی کے سوا کچھ بھی نہیں
مجھ کو معلوم تھا اس کو ہے شکایت مجھ سے
میں نے پوچھا تو بہت اس نے کہا کچھ بھی نہیں
اتنا آسان تھا لہجہ کہ سمجھ میں آئے
بات کرتا رہا ایسے کے گلہ کچھ بھی نہیں
یا خدا اس کو تو آزاد غموں سے کر دے
ہر خطا میری ہے اس کی تو خطا کچھ بھی نہیں
وہ جو تحسینؔ ترے حق میں دعا کرتا تھا
اس کو بدلے میں کبھی تجھ سے ملا کچھ بھی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.