کسی نے بھی تجھے جانا نہیں ہے
کسی نے بھی تجھے جانا نہیں ہے
تری فطرت کو پہچانا نہیں ہے
کرو نا پیار کی باتیں یہ مجھ سے
مجھے اب پھر سے پچھتانا نہیں ہے
میں جس کے در سے خالی ہاتھ لوٹا
مجھے اب اس کے در جانا نہیں ہے
محبت کر کے بھی آباد ہے جو
نہیں ہرگز وہ دیوانہ نہیں ہے
پلا کر اپنی آنکھوں سے وہ بولا
چلے جاؤ یہ مے خانہ نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.