جا بہ جا غم کہیں خوشیوں کے مسائل دیکھے
جا بہ جا غم کہیں خوشیوں کے مسائل دیکھے
زندہ دل لوگ بھی تو موت کے قائل دیکھے
میں بہت خوش تھی نئے رنگ کے کپڑے لے کر
رو پڑی ہاتھ بھی جب باپ کے گھائل دیکھے
یاد آیا وہ ترے در سے مرا لوٹ آنا
ہاتھ پھیلائے کہیں میں نے جو سائل دیکھے
تھی محبت کے حسیں خواب کی قائل لیکن
اپنی آنکھوں میں کئی اور مسائل دیکھے
کون کنگن مرے ہاتھوں میں سجائے زوبیؔ
کس کو فرصت ہے کہ وہ پاؤں میں پائل دیکھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.