دل لگانے کا نتیجہ سوچنا مشکل نہ تھا
دل لگانے کا نتیجہ سوچنا مشکل نہ تھا
بات اتنی تھی قمرؔ دلبر سے پیارا دل نہ تھا
ضبط غم کی دقتیں ہم غم زدوں سے پوچھئے
آپ نے تو کہہ دیا آسان تھا مشکل نہ تھا
دل رہا پہلو میں جب تک دل کے وہ دشمن رہے
دل نوازی کا انہیں جب دھیان آیا دل نہ تھا
رسم ان سے ربط ان سے دوست وہ ہمراز وہ
غیر سب قابل تھے گویا میں کسی قابل نہ تھا
مانع دیدار لیلیٰ جس کو سمجھا قیس نے
صرف رعب حسن تھا وہ پردۂ محمل نہ تھا
ہجر میں جی پر ہمارے بن گئی اچھا ہوا
چھٹ گئے جب تم تو پھر جینے سے کچھ حاصل نہ تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.