Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بیٹھے ہوئے ایک ایک کا منہ دیکھ رہے ہیں

ادا جعفری

بیٹھے ہوئے ایک ایک کا منہ دیکھ رہے ہیں

ادا جعفری

MORE BYادا جعفری

    بیٹھے ہوئے ایک ایک کا منہ دیکھ رہے ہیں

    کہتے پھریں کس کس سے جو دکھ ہم نے سہے ہیں

    جی کو تو وہ اچھے لگے پر ان کی عنایت

    دکھ ان سے بھلے ہیں کہ مرے ساتھ رہے ہیں

    کب تم سے گلہ ہم نے کیا کم نگہی کا

    ہاں دیکھنے والوں نے کچھ افسانے کہے ہیں

    سمجھانا تو ہم نے بھی بہت چاہا تھا دل کو

    دل جیسے دوانے کبھی قابو میں رہے ہیں

    ہنسنے سے بھی سنتے ہیں کہ بھر آتی ہیں آنکھیں

    اشکوں پہ نہ جاؤ کہ بہر حال بہے ہیں

    پھولوں کے کٹوروں سے جہاں چھلکی ہے شبنم

    کانٹوں کے بھی آنسو اسی مٹی پہ بہے ہیں

    سوچوں کے خزانوں پہ بھی ناگوں کا ہے پہرا

    دل چیز ہی کیا ہے یہاں کعبے بھی ڈھے ہیں

    پوجو کہ تغافل کرو دنیا ہے یہ لوگو

    چڑھتے ہوئے سورج یہاں پل بھر میں گہے ہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے