ہم کو آتا ہی نہیں عشق دوبارہ کرنا
ہم کو آتا ہی نہیں عشق دوبارہ کرنا
تو جسے چاہے خدا اس کو ہمارا کرنا
کس سلیقے سے میں چوموں ترے ماتھے کو بتا
مجھ کو آ جائے تجھے اور بھی پیارا کرنا
ہر کوئی اپنی سناتا ہے چلا جاتا ہے
ہم کو آتا ہی نہیں ذکر تمہارا کرنا
تیرے چہرے پہ تھکن صاف نظر آتی ہے
تجھ کو آیا نہیں یادوں سے گزارا کرنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.