ہم سے اداس لوگوں کو بھی حوصلہ دیا
ہم سے اداس لوگوں کو بھی حوصلہ دیا
کیا کیا نہ تیری یاد نے ہم کو سکھا دیا
بچپن سے سوچتی ہوں میں بچپن کا دکھ لیے
کس حادثے نے خاک میں بچپن ملا دیا
تیرا مقام دل کے محلے میں اب نہیں
آخر ترا مقام بھی میں نے گرا دیا
تیرے قریب کون ہے ہے تجھ سے دور کون
سرشٹیؔ میں کہہ رہی ہوں نہ سب کچھ بھلا دیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.