دن گزر گیا اعتبار میں
دن گزر گیا اعتبار میں
رات کٹ گئی انتظار میں
وہ مزا کہاں وصل یار میں
لطف جو ملا انتظار میں
ان کی اک نظر کام کر گئی
ہوش اب کہاں ہوشیار میں
میرے قبضے میں کائنات ہے
میں ہوں آپ کے اختیار میں
آنکھ تو اٹھی پھول کی طرف
دل الجھ گیا حسن خار میں
تجھ سے کیا کہیں کتنے غم سہے
ہم نے بے وفا تیرے پیار میں
فکر آشیاں ہر خزاں میں کی
آشیاں جلا ہر بہار میں
کس طرح یہ غم بھول جائیں ہم
وہ جدا ہوا اس بہار میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.