تمہاری بات کا معیار کچھ زیادہ ہے
تمہاری بات کا معیار کچھ زیادہ ہے
کہ اس میں جھوٹ کی مقدار کچھ زیادہ ہے
ہم اپنی مرضی سے پیچھے بھی رہ نہیں پائے
ہمارے چلنے کی رفتار کچھ زیادہ ہے
وہ کہہ رہے ہیں یہی کچھ تو اس طرف بھی مگر
مرے حساب سے اس پار کچھ زیادہ ہے
سبب میں خود بھی ہوں اپنی شکستہ حالی کا
پر اس میں آپ کا کردار کچھ زیادہ ہے
ہمیشہ منع اسی سے کیا گیا ہم کو
وہ چیز جو ہمیں درکار کچھ زیادہ ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.