خدایا کبھی یہ نہ ٹوٹے بھرم (ردیف .. ن)
خدایا کبھی یہ نہ ٹوٹے بھرم
ابھی تو میں اک دم اکیلا نہیں
اسے جیتنا اب تو آسان ہے
اسے لگ رہا ہے وہ اپنا نہیں
ہوئے جھوٹے ثابت تو کہتے ہو اب
کہ دنیا میں کوئی بھی سچا نہیں
مجھے رنج اتنا ہے تنہائی کا
کہ اب دستکیں بھی گوارہ نہیں
تمہیں کھونے کا کیوں نہ افسوس ہو
تمہیں تو کبھی آزمایا نہیں
یہاں رسوا ہونے سے تم مت ڈرو
یہاں پر کوئی بھی تمہارا نہیں
وہی رنگ آنکھوں میں محفوظ تھا
جو تصویر میں ہم نے رکھا نہیں
اسے بھولنا یوں ہی آسان تھا
اسے چھوڑ کر کچھ بھی سوچا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.