نہیں گرفت میں ان کی زبان آوارہ
نہیں گرفت میں ان کی زبان آوارہ
ہمارے پیچھے پڑے ہیں سگان آوارہ
وہاں وہاں پہ اڑی گرد اضطراب انگیز
جہاں جہاں سے بھی گزرا گمان آوارہ
تھکن سے چور کہیں پر ملے تو ہم پوچھیں
کہاں سے لوٹ کے آئی ہو جان آوارہ
ہم ایک گردش حیرت میں محو ہیں کب سے
ملا ہوا ہے ہمیں اک جہان آوارہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.