Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جس کو غرض ہے نام سے اور آوازے سے

مظفر علی سید

جس کو غرض ہے نام سے اور آوازے سے

مظفر علی سید

MORE BYمظفر علی سید

    جس کو غرض ہے نام سے اور آوازے سے

    اس کا ٹھکانا باہر ہے دروازے سے

    تم نے یقین سے ہونٹوں کو سینا سیکھا

    ہم نے کوئی بات تو کی اندازے سے

    ناقدری نے صریر قلم کو تیز کیا

    یہ نشہ تو اور چڑھا خمیازے سے

    قفس کے باہر پیلے پتے اڑتے ہیں

    یارو دو اک پھول دکھاؤ تازے سے

    سیدؔ تیرے کفر سے دیں کمزور ہوا

    ایک ورق تو نکل گیا شیرازے سے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے