کچھ نہیں تیرے میرے میں
کچھ نہیں تیرے میرے میں
سب ہیں ایک اندھیرے میں
کون فلک پہ ٹہلتا ہے
ہلکے ہلکے سویرے میں
ایک چراغ ہوں مٹی کا
دور دراز اندھیرے میں
فکر کر اگلے پڑاؤ کی
بیٹھ فقیر کے ڈیرے میں
بوجھ زیادہ اٹھانا پڑے
شاید دوسرے پھیرے میں
آسمان پر روشن ہیں
سات ستارے گھیرے میں
چپکے سے کھل اٹھا ہے
ایک گلاب اندھیرے میں
مچھلی کا سب جھگڑا ہے
دریا اور مچھیرے میں
Akelepan Ki Intiha
Buy This BookAdditional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.