سارے لفظوں کو باب ہونا ہے
سارے لفظوں کو باب ہونا ہے
پھر سپرد کتاب ہونا ہے
نہ دکھایا کرو مرے دل کو
روز محشر حساب ہونا ہے
کیا کہا عشق ہو گیا تم کو
اب تو خانہ خراب ہونا ہے
مار ڈالا ہے تم نے بچوں کو
تم پہ نازل عذاب ہونا ہے
جو قلم بند کر رہی ہوں اسے
مکتبوں کا نصاب ہونا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.