دیکھیے خواب دیکھیے لیکن
دیکھیے خواب دیکھیے لیکن
ضعف اعصاب دیکھیے لیکن
دل کے دریا میں ہے نئی کشتی
آپ گرداب دیکھیے لیکن
گھپ اندھیرے میں خامشی کا رقص
کرم شب تاب دیکھیے لیکن
عشق ہے کار نیک خو مانا
مجھ سا کذاب دیکھیے لیکن
آپ دنیا تو فتح کر لیں گے
اپنے اسباب دیکھیے لیکن
خیر بیتابیاں بھی اچھی ہیں
کوئی مہتاب دیکھیے لیکن
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.