اسے دل سے لگا لوں یہ گوارہ ہو نہیں سکتا
اسے دل سے لگا لوں یہ گوارہ ہو نہیں سکتا
ہواؤں میں چراغوں کا گزارا ہو نہیں سکتا
حسد رکھتا ہو جو دل میں ہمیشہ چال چلتا ہو
حقیقت میں کبھی بھی وہ ہمارا ہو نہیں سکتا
جسے ہم چھوڑ دیتے ہیں یہ بھی تصدیق تم کر لو
اسے پھر سے کبھی ہم نے پکارا ہو نہیں سکتا
کسی پامال رستے سے گزرنا ہی نہیں ہم کو
کسی سے عشق ہم کو اب دوبارہ ہو نہیں سکتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.