نئی روش کے روادار بن نہیں پائے
نئی روش کے روادار بن نہیں پائے
ہیں نکتہ چیں جو خطا کار بن نہیں پائے
دل و زباں رہے آپس میں متفق یعنی
ہم ایسے لوگ اداکار بن نہیں پائے
خدا بنائے انہیں زیب و زینت فردوس
وہ گل جو زینت گلزار بن نہیں پائے
خفا ہیں ہم سے بہت رہروان شوق کہ ہم
کسی کے راہ کی دیوار بن نہیں پائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.