ہار جاتا ہے جو ہر جیتی سی بازی اے خدا
ہار جاتا ہے جو ہر جیتی سی بازی اے خدا
دیکھ لی اس نے تری بندہ نوازی اے خدا
جب نہیں محمود کوئی بھی رہا دنیا میں تو
پھر بھی ہے سوچوں کی کیوں ایسی ایازی اے خدا
خواب میں بھی اب جسے پانا نہیں ممکن رہا
بھول پاتا کیوں نہیں اپنا وہ ماضی اے خدا
تو نہ چاہے جو وہ ممکن ہی نہیں عالم میں گر
بیچ میں آتا ہے کیوں تیرا یہ قاضی اے خدا
جو برا کرتے ہیں ان کا تو بھلا کرتا رہا
کیا سمجھ لوں اس کو تیری جعل سازی اے خدا
گر ہر اک اندیشہ میرا تیری ہی تخلیق ہے
دہریت پر میری پھر تو کیوں ہے راضی اے خدا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.