Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

وہ ہم کو دل میں رکھے گا یا دل سے اب نکالے گا

اتباف ابرک

وہ ہم کو دل میں رکھے گا یا دل سے اب نکالے گا

اتباف ابرک

MORE BYاتباف ابرک

    وہ ہم کو دل میں رکھے گا یا دل سے اب نکالے گا

    اٹھے گا جب تلک پردہ تجسس مار ڈالے گا

    میں اکثر جانچنے کو یہ بس اپنا حق جتاتا ہوں

    کہاں تک بات مانے گا کہاں پر ہم کو ٹالے گا

    تعین کب ہے ممکن اب تعلق کا رویوں سے

    اسے ہم پر یقیں ہے زخم سب چپ چاپ کھا لے گا

    محبت کی ڈگر پر جو بھی نکلے سوچ کر نکلے

    سفر یہ وہ نہیں جو لازماً منزل بھی پا لے گا

    کبھی سوچا گیا جو تھک کے دل کی واگزاری کا

    سوال اٹھا یہی مصروفیت کیا اور پالے گا

    چلن اہل وفا کا ہے اٹل خاموشیاں ابرکؔ

    زمانہ دیکھتا ہے سب وہ خود قصہ اچھالے گا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے