Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تم مجھے یاد کر رہی ہو کیا

سید رضوان ممتاز

تم مجھے یاد کر رہی ہو کیا

سید رضوان ممتاز

MORE BYسید رضوان ممتاز

    تم مجھے یاد کر رہی ہو کیا

    وقت برباد کر رہی ہو کیا

    تم نے باہیں گلے میں ڈالی ہیں

    خود کو آزاد کر رہی ہو کیا

    جو نہیں ہو سکا مرے ہوتے

    وہ مرے بعد کر رہی ہو کیا

    ایک وقفہ جو یہ لیا تم نے

    عذر ایجاد کر رہی ہو کیا

    خامشی چھا رہی ہے چاروں طرف

    تم کچھ ارشاد کر رہی ہو کیا

    ہر کسی کو دیا ہے دل تم نے

    شہر آباد کر رہی ہو کیا

    اب جو آباد ہو گئی ہو تم

    مجھ کو برباد کر رہی ہو کیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے