حادثے خوشیوں میں بدل جائیں
حادثے خوشیوں میں بدل جائیں
تیرے سر سے بلائیں ٹل جائیں
ایسے رونے سے کچھ نہیں ہوگا
مسکراؤ کہ لوگ جل جائیں
سائیں ایسا کوئی وظیفہ بتا
وہ مرے ذہن سے نکل جائیں
ایسے لوگوں پہ رحم ہو جن کے
کمسنی میں ہی بخت ڈھل جائیں
ان سے ملنا نصیب ہووے اور
ہم خوشی سے گزوں اچھل جائیں
دیکھ تو جلد لوٹ آ ورنہ
یہ نہ ہو یار ہم سنبھل جائیں
تم کسی روز ملنے آؤ گے
ہم اسی آس میں بہل جائیں
میری چوکھٹ پہ آئے شہزادی
اور ہم شاہؔ کے محل جائیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.