قیس کی آوارگی ہے دل میں سمجھو تو کہوں
قیس کی آوارگی ہے دل میں سمجھو تو کہوں
ورنہ لیلی ہے ہر اک محمل میں سمجھو تو کہوں
میکدے اور کعبے میں کیا ہے تفاوت شیخ جی
شیشہ ہے پتھر کی ہر اک سل میں سمجھو تو کہوں
ناصحو کیفیت ان آنکھوں کی کیا پوچھو ہو تم
مجھ سا عاشق ہو گیا اک پل میں سمجھو تو کہوں
کرتے ہو ہر دم جو وصف چشمۂ آب حیات
آب ہے جو خنجر قاتل میں سمجھو تو کہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.