روایات قدیمہ کو مٹاؤ
روایات قدیمہ کو مٹاؤ
نیا اک راستہ اپنا بناؤ
کوئی محروم رہ جائے نہ حق سے
جہاں پر ظلم ہو لڑنا سکھاؤ
گہر پنہاں جو ہیں حوا کے اندر
انہیں ڈھونڈو اگر تم ڈھونڈ پاؤ
یہ ماؤں کا بنیں اعلیٰ نمونہ
انہیں آداب ماؤں کے بتاؤ
بنیں ماہر ہنر میں اور فن میں
ہو جو تم سیکھتے ان کو سکھاؤ
ذرا سا تربیت پر دھیان دے کر
سحرؔ ان آبگینوں کو سجاؤ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.