Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

علاوہ میرے ہر اک شخص نور نکلے گا

اتباف ابرک

علاوہ میرے ہر اک شخص نور نکلے گا

اتباف ابرک

MORE BYاتباف ابرک

    علاوہ میرے ہر اک شخص نور نکلے گا

    میں جانتا ہوں مرا ہی قصور نکلے گا

    یہ خوب ہم سے زمانے نے ضد لگائی ہے

    ہوا نہ میرا جو اس کا ضرور نکلے گا

    خبر مجھے تھی یہ رستہ نہیں ہے منزل کا

    گمان کب تھا کہ خود سے بھی دور نکلے گا

    ہے رہزنوں سے رعایت یہ خاص منصف کی

    کہ قافلوں کا ہی لٹ کر قصور نکلے گا

    اسی امید پر اب اور کتنی عمریں جیوں

    کہ میرا جینا بھی اک دن سرور نکلے گا

    علاج ڈھونڈا تو ڈھونڈا عجب طبیبوں نے

    یہ جان نکلے تو دل کا فتور نکلے گا

    ہزار بدلو مگر آئنوں کے بس میں نہیں

    یہ عکس میرا یونہی چور چور نکلے گا

    نشہ ہے عارضی ابرکؔ یہ چاہے جانے کا

    تمہارے دل سے بھی جلدی غرور نکلے گا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے