وہ کسی غیر کے جب ناز اٹھاتی ہوگی
وہ کسی غیر کے جب ناز اٹھاتی ہوگی
ایک لمحے کو مری یاد تو آتی ہوگی
ایک مدت مری بانہوں میں بھٹکنے والی
اب کسی اور کی بانہوں میں سماتی ہوگی
اس قدر ماہ جبیں تھی کہ وہ وقت فرصت
چاند کا ہاتھ بھی اچھے سے بٹاتی ہوگی
جانے وہ شخص بھی مانوس سخن ہے یا نہیں
گر نہیں تو کسے اشعار سناتی ہوگی
خامشی آپ کی ساون کی رتوں میں حیدرؔ
خالی کمرے میں بہت شور مچاتی ہوگی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.