Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

روداد شب ہجر اسے کہہ بھی سکوں گا

شہرت بخاری

روداد شب ہجر اسے کہہ بھی سکوں گا

شہرت بخاری

MORE BYشہرت بخاری

    روداد شب ہجر اسے کہہ بھی سکوں گا

    معلوم نہیں اب کہ یہ غم سہ بھی سکوں گا

    جب عشق کیا تھا تو یہ سوچا بھی نہیں تھا

    قطرہ ہوں میں دریا کی طرح بہ بھی سکوں گا

    وہ کوئی بھی عالم ہو وہ کوئی بھی جگہ ہو

    میں اس سے جدا ہو کے کہیں رہ بھی سکوں گا

    ہم ایک ہی بستی میں ہیں پر جیسے نہیں ہیں

    اس صورت حالات کو میں سہ بھی سکوں گا

    آئینہ مقابل میں ہے اور کہتا ہوں خود سے

    جو بیت گئی مجھ پہ اسے کہہ بھی سکوں گا

    شہرتؔ دل بے تاب کی حالت کو غزل میں

    بیٹھا تو ہوں کہنے کو مگر کہہ بھی سکوں گا

    موضوعات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے