نظر کے سامنے جب تک صنم نہیں ہوتا
نظر کے سامنے جب تک صنم نہیں ہوتا
سکون دل نہیں ملتا کرم نہیں ہوتا
تمہارے ہجر میں یہ حال ہو گیا ہے مرا
ستم گروں کا بھی مجھ پر ستم نہیں ہوتا
دلوں کے بیچ اگر فاصلہ ذرا بھی ہو
تعلقات میں پھر وہ بھرم نہیں ہوتا
تری نگاہ کا جادو اثر دکھاتا ہے
سوائے اس کے مرا دل بھی نم نہیں ہوتا
میں چاہتا ہوں بھلا دوں تری محبت کو
مگر جدائی کا احساس کم نہیں ہوتا
جو تم ملو تو ہر اک شے حسین لگتی ہے
بچھڑ کے تم سے مرا درد کم نہیں ہوتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.