ہم ذرا مسکرا کے بیٹھ گئے
ہم ذرا مسکرا کے بیٹھ گئے
آپ تو دور جا کے بیٹھ گئے
جان من تیرے انتظار میں ہم
اپنی آنکھیں بجھا کے بیٹھ گئے
فاختہ کی اڑان سے پہلے
لوگ پنجرے بنا کے بیٹھ گئے
بارہا ہم تمہاری گلیوں میں
اپنا چہرہ چھپا کے بیٹھ گئے
اور کیا عشق کا صلہ ملتا
اپنی نیندیں گنوا کے بیٹھ گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.