Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

چاہے اک پل کا سہی ساتھ گوارا کر لو

اتباف ابرک

چاہے اک پل کا سہی ساتھ گوارا کر لو

اتباف ابرک

MORE BYاتباف ابرک

    چاہے اک پل کا سہی ساتھ گوارا کر لو

    پھر کوئی غم نہیں گر ہم سے کنارا کر لو

    میرا حصہ ہے محبت تو ادا نقد کرو

    گر نہیں بس میں تو نفرت ہی خدارا کر لو

    کون کہتا ہے کہ لازم انہیں تعبیر بھی دو

    میرے خوابوں کو بس آنکھوں میں گوارا کر لو

    گر نہیں اور وجہ کوئی شناسائی کی

    اک محبت ہے وہی پھر سے دوبارا کر لو

    پھر کہاں اور کسی کا وہ کبھی ہو پایا

    جس پہ اک بار یہاں تم جو اجارا کر لو

    مانا مشکل ہے مرا تم سے بچھڑ کر جینا

    ساتھ میں تو ہوں ترے تم تو گزارا کر لو

    دم نکل جائے گا یوں ہی مرا ہنستے ہنستے

    اک نظر میری طرف ہنس کے اشارا کر لو

    ہم نہیں وہ کہ جو لے جائیں گے منزل کی طرف

    یہی بہتر ہے کوئی اور ستارا کر لو

    ایک ہی شخص کی چاہت میں بھلا کیا مرنا

    بے وفائی کو ہی جینے کا سہارا کر لو

    جب کبھی باندھا ہے ابرکؔ نے یہاں رخت سفر

    دل مچلتا ہے ذرا اور نظارہ کر لو

    موضوعات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے