بھول بیٹھے تھے ہم کچھ پہر کے لیے
بھول بیٹھے تھے ہم کچھ پہر کے لیے
گھر سے نکلے تھے ہم کس سفر کے لیے
شہر میں خواب پورے ہوئے ہیں مگر
میں ہوا اجنبی گاؤں گھر کے لیے
مان لیتے ہیں ہم یہ الگ بات ہے
روٹھتا کون ہے عمر بھر کے لیے
آپ مالک ہیں دنیا ہے سب آپ کی
سوچئے کچھ تو مجھ در بدر کے لیے
آپ روبیؔ کی رکھتے ہیں پل پل خبر
دوستو شکریہ اس خبر کے لیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.