Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بے سبب ہونے لگی جگ میں ہنسائی میری

ثنا ہاشمی

بے سبب ہونے لگی جگ میں ہنسائی میری

ثنا ہاشمی

MORE BYثنا ہاشمی

    بے سبب ہونے لگی جگ میں ہنسائی میری

    کام آئی نہ مرے حق میں صفائی میری

    آشنا ہو کے بھی انجان بنے پھرتے ہیں

    بھول جاتے ہیں سب اک پل میں بھلائی میری

    مجھے معلوم ہے میں غیر ضروری سی ہوں

    راس آئے گی یہاں سب کو جدائی میری

    زہر ثابت ہوا وہ میرے لیے جانے کیوں

    میں سمجھتی تھی اسے وہ ہے دوائی میری

    اپنے پیاروں کو میں کر سکتی نہیں شرمندہ

    اس لیے بچ گئی کٹنے سے کلائی میری

    ایروں غیروں نے تو اکثر ہی سراہا ہے مجھے

    میرے محسن ہی کریں اب تو برائی میری

    دھوکے دیتے ہیں مجھے وہ جو وفا کے بدلے

    ایسے ہی لوگوں تلک ہوگی رسائی میری

    زخم سینے کے ابھر آئے ہیں رخ پر میرے

    اس نے کیا سوچ کے تصویر بنائی میری

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے