Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

آج بھی مجھ کو یوں لگتا ہے

جمیل یوسف

آج بھی مجھ کو یوں لگتا ہے

جمیل یوسف

MORE BYجمیل یوسف

    آج بھی مجھ کو یوں لگتا ہے

    جیسے آج تجھے دیکھا ہے

    تیری جدائی یوں کاٹی ہے

    سال اک پل میں بیت گیا ہے

    تیرا ملنا تیرا بچھڑنا

    اک سپنا تھا اک سپنا ہے

    دن جو تیرے پاس گزارا

    وہ دن ابھی نہیں گزرا ہے

    شام کا وہ آوارہ جھونکا

    آج بھی گلیوں میں پھرتا ہے

    رات کی رانی کی خوشبو کا

    جادو بھی اب تک پھیلا ہے

    اب تک جیسے میری زباں پر

    تیرے لبوں کا پھول کھلا ہے

    اب تک میرے ہاتھ میں جیسے

    تیرے ہاتھ کا گلدستہ ہے

    پربت پر بادل کی برکھا

    وادی میں جنگل مہکا ہے

    اب تک کشتی ڈول رہی ہے

    اب تک وہ دریا بہتا ہے

    اب تک پتھر لڑھک رہے ہیں

    اب تک چشمہ ابل رہا ہے

    آج تو مجھ کو یوں لگتا ہے

    تو نے مجھ کو یاد کیا ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے