برسات کی بہار ہے ساقی شراب لا
برسات کی بہار ہے ساقی شراب لا
یہ رت ہی خوشگوار ہے ساقی شراب لا
باغوں میں جھولتے ہیں حسیں کس ادا کے ساتھ
ایک اک سے ہمکنار ہے ساقی شراب لا
ہے ساز بھی چھڑا ہوا مے کش بھی جام ہے
اب کس کا انتظار ہے ساقی شراب لا
گرما رہی ہے دل کو امنگیں شباب کی
ہر مست بے قرار ہے ساقی شراب لا
کیا بھوری بھوری چھائی ہے میخانے پر گھٹا
کیسی حسیں پھوار ہے ساقی شراب لا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.