یہ کون مسکرا کے مرے دل میں آ گیا
یہ کون مسکرا کے مرے دل میں آ گیا
بے درد درد بن کے جوانی پہ چھا گیا
پہلے سے اب کہاں ہیں خد و خال زندگی
دور شباب نقشۂ عبرت بنا گیا
جب ہم نے بزم دل میں جلایا کوئی چراغ
جھونکا نسیم یاس کا آ کر بجھا گیا
عمر رواں کے دیکھے جو پر ہول راستے
معصوم زندگی کو پسینا سا آ گیا
آیا شباب عشق کا ساغر لیے ہوئے
یعنی دوا میں زہر ملا کر پلا گیا
اٹھتے نہیں منیرؔ قدم کوئے یار سے
یہ کون پاؤں توڑ کے مجھ کو بٹھا گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.