یہ رند کتنے ٹھکانے کی بات کرتے ہیں
یہ رند کتنے ٹھکانے کی بات کرتے ہیں
زمیں پہ عرش کو لانے کی بات کرتے ہیں
جفا سے ہاتھ اٹھانے کی بات کرتے ہیں
یہی تو آپ ستانے کی بات کرتے ہیں
گماں پرست اسے بھی جفا نہ کہہ ڈالیں
وہ میرا درد مٹانے کی بات کرتے ہیں
جنوں کے جوش میں اپنے لہو سے دیوانے
وفا کی مانگ سجانے کی بات کرتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.