میں جھٹ سے کہہ دیتا ہوں جو من ہوتا ہے
میں جھٹ سے کہہ دیتا ہوں جو من ہوتا ہے
بات چھپانے والا تو دشمن ہوتا ہے
تیرے آنے سے جاگی ہے میری قسمت
جو دھیرے ہوتا تھا وہ فوراً ہوتا ہے
نو سے چل کر رفتہ رفتہ دو بجتے ہیں
تب جا کر اس دیوی کا درشن ہوتا ہے
کیوں یہ بات نہیں سمجھی ہے دنیا اب تک
رادھا کے ہونے سے ہی موہن ہوتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.