Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اختیار اچھا ہے لیکن اس قدر بھی تو نہیں

عاصم بخاری

اختیار اچھا ہے لیکن اس قدر بھی تو نہیں

عاصم بخاری

MORE BYعاصم بخاری

    اختیار اچھا ہے لیکن اس قدر بھی تو نہیں

    اقتدار اچھا ہے لیکن اس قدر بھی تو نہیں

    شعر میں ہو نثر میں ہو یا کہ ہو ملبوس میں

    اختصار اچھا ہے لیکن اس قدر بھی تو نہیں

    کچھ تو اپنے پاؤں پر اٹھنے کی ہمت کیجیے

    انحصار اچھا ہے لیکن اس قدر بھی تو نہیں

    یہ ضروری تو نہیں ہے کامیابی ہو حضور

    کاروبار اچھا ہے لیکن اس قدر بھی تو نہیں

    کچھ تو ہوتی ہے بخاریؔ عزت و توقیر بھی

    انکسار اچھا ہے لیکن اس قدر بھی تو نہیں

    سادگی کی بھی ہوا کرتی ہے عاصمؔ ایک حد

    اعتبار اچھا ہے لیکن اس قدر بھی تو نہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے