ملنے کو جہاں بھر میں تو کیا کیا نہیں ملنا
ملنے کو جہاں بھر میں تو کیا کیا نہیں ملنا
کیا فائدہ جب ساتھ تمہارا نہیں ملنا
میں بھی تو انا ساتھ لیے پھرتی رہوں گی
اور تیری طرف سے بھی اشارہ نہیں ملنا
اب تم ہی کوئی شعر سناؤ مرے شاعر
اب اور کسی شے سے دلاسہ نہیں ملنا
یوں چاہنے والے تو بہت تم کو ملیں گے
ظامیؔ سا مگر کوئی دوبارہ نہیں ملنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.