ہم نے ہمت کا کاروبار کیا
ہم نے ہمت کا کاروبار کیا
عشق سے حسن کا شکار کیا
ایک لمحہ بھی انتظار ہے سخت
ہم نے تا عمر انتظار کیا
ہم کو داد وفا ملی نہ ملی
تجھ پہ ہی جان و دل نثار کیا
مشرق و مغرب و شمال و جنوب
غم نے ہر جا مرا حصار کیا
دل نے سب کچھ چھپا لیا لیکن
آنسوؤں نے سب آشکار کیا
سعدیؔ ہے سر سے پا تلک زخمی
اس نے دنیا پہ اعتبار کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.