آنکھیں آنکھوں سے چار کرنے میں
آنکھیں آنکھوں سے چار کرنے میں
کیا برائی ہے پیار کرنے میں
آپ کا ساتھ چاہیئے مجھ کو
زندگی خوش گوار کرنے میں
اک مزہ چاہنے میں ہے تجھ کو
اک ترا انتظار کرنے میں
تم بڑا یار وقت لیتے ہو
کیوں مرا اعتبار کرنے میں
عشق آسان کس نے مانا ہے
جان جاتی ہے یار کرنے میں
خود کو ارمانؔ کھو دیا ہم نے
ایک تجھ کو ہی پیار کرنے میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.