Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مجھے حاصل سرور و کیف پیمانے سے کیا ہوگا

مضطر حیدری

مجھے حاصل سرور و کیف پیمانے سے کیا ہوگا

مضطر حیدری

MORE BYمضطر حیدری

    مجھے حاصل سرور و کیف پیمانے سے کیا ہوگا

    گھڑی بھر کے لئے دل کے بہل جانے سے کیا ہوگا

    بتوں سے بھی علاج درد انساں ہو نہیں سکتا

    حرم سے جب نہیں ممکن تو بت خانے سے کیا ہوگا

    سکوں افزا ہے بے ہوشی مجھے بے ہوش رہنے دو

    نہیں معلوم میرے ہوش میں آنے سے کیا ہوگا

    یہ ان پر منحصر ہے وہ خوشی دیں یا الم بخشیں

    ٹھہر جا دل ٹھہر جا تیرے گھبرانے سے کیا ہوگا

    ترے وحشی نے الفت کے کئے طے مرحلے سارے

    یہی کہتی رہی دنیا کہ دیوانے سے کیا ہوگا

    تمہیں جو مانگنا ہے اہل دل سے مانگ لو مضطرؔ

    زمانے بھر کے آگے ہاتھ پھیلانے سے کیا ہوگا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے