نہیں ہے ملنے کا امکاں اسی امکان کا غم ہے
نہیں ہے ملنے کا امکاں اسی امکان کا غم ہے
رہے گا کس طرح تنہا دل نادان کا غم ہے
جسے تیری جدائی نے غضب وحشی بنا ڈالا
مجھے تو اپنے اندر کے اسی انسان کا غم ہے
ملا ہوں جب سے میں تجھ سے میں تیری ذات میں گم ہوں
میں تیری ذات میں گم ہوں مجھے پہچان کا غم ہے
مری ماں میرے بچپن سے مجھے یہ بات کہتی ہے
مرے بیٹے جو انساں ہے اسے انسان کا غم ہے
نہیں موقوف میری ذات تک تیری نوازش بس
نجانے اور کتنوں کو ترے احسان کا غم ہے
مجھے اس سے محبت ہے مجھے اس کی ضرورت ہے
جسے اپنوں کی محفل میں کسی انجان کا غم ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.