بنا ہے خاک سے انسان سو فیصد
بنا ہے خاک سے انسان سو فیصد
ہمارا اس پہ ہے ایمان سو فیصد
نہیں کرتا ہے جو انسان سے الفت
نہیں ہوتا ہے وہ انسان سو فیصد
نگہ خاموش ہے اور آنکھ بھی چپ چپ
چھپا ہے جھیل میں طوفان سو فیصد
کہیں پلکیں کہیں ابرو کہیں آنکھیں
یہی ہے قتل کا سامان سو فیصد
کرے جو دل کی دلجوئی بہر صورت
وہی ہے قلب کا سلطان سو فیصد
پڑھو الہام سے پہلے کبھی تم بھی
ہمارا دوسرا دیوان سو فیصد
بشر کے سامنے اب جانور عادلؔ
نہیں لگتا ہے اک حیوان سو فیصد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.