Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جائیے الزام کی تفصیل لے کر آئیے

سہیل نقش

جائیے الزام کی تفصیل لے کر آئیے

سہیل نقش

MORE BYسہیل نقش

    جائیے الزام کی تفصیل لے کر آئیے

    ان کہے دشنام کی زنبیل لے کر آئیے

    راج ہے تیرہ شبی کا وادیٔ گلنار میں

    ہو سکے تو حسن کی قندیل لے کر آئیے

    کس کا ہے کتنا خسارہ فیصلہ ہو جائے گا

    ہجر کے لمحات کی تفصیل لے کر آئیے

    آپ نے کیسے محبت کو گرایا سوچئے

    لفظ ہے چھوٹا تو پھر تمثیل لے کر آئیے

    استغاثہ قتل کا ہے جان چھٹنے کی نہیں

    ہر ستم کی آپ اب تاویل لے کر آئیے

    ہم نے مانا درد کا الزام ہم پر ہی سہی

    ایسا ہے تو درد کی تحویل لے کر آئیے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے