Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کسی کی یاد میں یوں حرف التجا ہوں میں

محی الدین وارث

کسی کی یاد میں یوں حرف التجا ہوں میں

محی الدین وارث

MORE BYمحی الدین وارث

    کسی کی یاد میں یوں حرف التجا ہوں میں

    خدا گواہ ہے اب تیرا ہو گیا ہوں میں

    عجیب بات ہے کہتے ہو باوفا مجھ کو

    جناب آپ کی نظروں میں بے وفا ہوں میں

    ستارے راہ میں آتے رہے مجھے ملنے

    تلاش چاند میں گھر سے نکل پڑا ہوں میں

    مرے قریب رہے تم تو میں بھی سالم تھا

    تمہارے بعد تو قسطوں میں بٹ گیا ہوں میں

    بہت تلاش کیا پر مجھے ملا ہی نہیں

    سکون دل کے لیے کتنا کھو گیا ہوں میں

    ہوا خلاف تھی لیکن بجھا نہیں پائی

    کسی کی راہ کا جلتا ہوا دیا ہوں میں

    تمہارے شہر میں آیا تو ہو گیا مشہور

    سو اپنے گاؤں میں گمنام ہی رہا ہوں میں

    فرشتے رات عیادت کو آئے تھے وارثؔ

    ضعیف ماں کی دعا لے کے سو گیا ہوں میں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے