Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

خوشبو روایتوں کی ہو فکر سخن کے ساتھ

رازی ابوذر

خوشبو روایتوں کی ہو فکر سخن کے ساتھ

رازی ابوذر

MORE BYرازی ابوذر

    خوشبو روایتوں کی ہو فکر سخن کے ساتھ

    رکھئے غزل سجا کے نئے پیرہن کے ساتھ

    نرمی ہے موم کی سی بسی لفظ لفظ میں

    خوشبو ہے شمع فکر کی دل میں جلن کے ساتھ

    ہم کاغذی نقوش کے خانوں میں بنٹ گئے

    محدود کیوں ہوں سرحدیں دل کی وطن کے ساتھ

    پہچانئے بھی کیسے کہ میری صدی کے لوگ

    چہرے بدلتے رہتے ہیں اب پیرہن کے ساتھ

    رسماً سہی سلام تو کرنے لگے ہیں وہ

    بل دے کے ابروؤں پہ رخ پر شکن کے ساتھ

    تھکتی نہیں کبھی یہ امیدیں دعاؤں سے

    سجدے میں سو گیا ہوں بھلے ہی تھکن کے ساتھ

    مرجھا رہے ہیں پھول خیالوں کے دم بہ دم

    چشم ہنر کی دھوپ میں جلتے بدن کے ساتھ

    سمٹی ہے کائنات مرے لا شعور میں

    بڑھتی ہیں اس کی وسعتیں رازیؔ زمن کے ساتھ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے